یلاریڈی کے مواضعات کی سڑکوں کیلئے 60 کروڑ روپے منظور

   

یلاریڈی ۔ 12 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی حلقہ کے مواضعات کی سڑکوں کو رینول کرنے کے لئے 60 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔ رکن اسمبلی سریندر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں مزید بتایا کہ حلقہ کے مختلف مواضعات میں خستہ حال ہوئے آر اینڈ بی اور پنچایت راج محکمہ سے مرمت کے کاموں کے لئے فنڈ منظور کیا گیا ہے۔ محکمہ آر اینڈ بی سڑکوں کے لئے 30 کروڑ روپے اور 52 پنچایت راج کی سڑکوں کی مرمت کے لئے 29 کروڑ، 48 لاکھ روپے منظور کئے گئے ہیں۔ مواضعات کی عوام کی سہولت کو بہتر سے بہتر بنانے کے مقصد سے ہی ریاستی وزیر اعلیٰ نے خاص دلچسپی دکھاکے ریاستی وزیر عمارات و شوارع پرشانت ریڈی کے ذریعہ فنڈ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ پسماندہ علاقوں، دیہاتوں میں برج کی تعمیرات کے لئے 15 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مزید اور 20 کروڑ روپے سے جن علاقوں کو سڑکیں بالکل نہیں ہے جدید سڑکوں کی تعمیرات کے لئے فنڈ منظور کرکے تعمیر کئے جائیں گے۔ رکن اسمبلی سریندر نے یلاریڈی حلقہ کی ترقی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہنے کا عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر سابق زیڈ پی ٹی سی راجیشور رآؤ، منڈل رام ریڈی، ایم پی پی ناریڈی دسرتھ ریڈی اور قائدین میں شیواجی راؤ، کپل ریڈی، دھرما ریڈی، رویندر ریڈی اور دیگر موجود تھے۔