یلاریڈی کے ٹی آر ایس قائد محمد شریف کی رکن اسمبلی نے عیادت کی

   

یلاریڈی۔ مستقر سے تعلق رکھنے والے ٹی آر ایس سینئر قائد محمد شریف کی ان دنوں خرابی صحت کے بعد قلب کے مرض کا علاج کیا گیا اور فی الوقت صحت مند ہیں۔ ان کے گھر رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے جاکر عیادت کی۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا، زیڈ پی ٹی سی اوشا گوڑ ، پی اے سی ایس چیرمین نرسملو، کونسلر رامو، رکن معاون شیخ مجیب الدین، قائدین میں محمدعمران ساجد، جالندھر ریڈی،۔ ایڈوکیٹ سرینواس اور دوسرے موجودتھے۔