یلاریڈی گوروکل اسکول میں طلباء کی پٹائی کا واقعہ

   

ضلع کلکٹر نے تفصیلات حاصل کی، خاطیوں کیخلاف کارروائی کا انتباہ

یلاریڈی۔ مستقر کے سوشل ویلفیر گوروکل اسکول کا عہدیداروں نے اچانک دورہ کرکے چار دن قبل غذا ناقص ہونے کی شکایت کرنے والے دو طلباء کی اساتذہ کی جانب سے پٹائی کرنے کی تحقیقات کرنے ضلع کلکٹر جیتش وی پاٹل، ریاستی فوڈ کمیشن چیرمین ترومل ریڈی، یلاریڈی آر ڈی او، سرینواس نائک اسکول پہنچ کر معلومات حاصل کیں۔ غذا کی تیاری میں ناقص چیزوں کا استعمال کرنے پر فوڈ کمیشن چیرمین نے برہمی کا اظہار کیا اور غذائی اجناس عمدہ نہ ہونے پر ایجنسی ذمہ دار پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عمدہ اجناس کے استعمال کرکے طلباء کو غذا فراہم کرنے کا مشورہ دیا۔ طلباء کلاس روم سے فون استعمال کرنے پر اساتذہ نے طلباء کو ڈانٹ ڈپٹ کی تھی۔ پھر بھی تمام تفصیلات کے ساتھ مکمل رپورٹ دینے آر ڈی او سرینواس نائک کو احکامات دیئے۔ اسکول باورچی خانہ میں پانی ٹھہرنے پر ضلع کلکٹر نے پرنسپال رام کمار پر شدید برہم ہوئے اور صفائی کے اقدامات کرنے کو کہا ورنہ ان کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ ضلع کلکٹر جیتش وی پاٹل، فوڈ کمیشن چیرمین نے اسکول کے تمام جماعتوں کا معائنہ کیا اور طلباء کو پٹائی کرنے کے مکمل واقعہ کی رپورٹ دس دنوں کے اندر دینے کے احکام دیئے ۔ تمام عہدیداروں کے ساتھ مل کر پرنسپال آفس میں اجلاس منعقد کرکے مکمل طریقہ سے تحقیقات کرنے آر ڈی او کو احکام دیئے۔ بعدازاں ضلع کلکٹر و دیگر عہدیداروں نے طلباء کے ساتھ مل کر دوپہر کا کھانا کھایا اور ذمہ داران کو مینو کے لحاظ سے غذا فراہم کرنے کے احکام دیئے۔ اس موقع پر ڈی آر ڈی او مسٹر مادھور راؤ، ڈی ایس او راج شیکھر، آر سی او میری ایسو پادم، آر ایچ ایس او دیواکر دیا، ایس سی ویلفیر آفیسر اجیتا، ڈی پی او پربھاکر، ڈی ای او راجو، ڈی ایل پی او سریندر، ایم پی ڈی او ملکارجن ریڈی، تحصیلدار محمد منیر الدین، ایم ای او وینکٹیشم اور دوسرے موجود تھے۔