یلاریڈی ITI کی منتقلی پر سخت احتجاج کا انتباہ

   

فنی تعلیم کے نام پر طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ ، کوئی سہولت موجود نہیں

یلاریڈی /9 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر پر واقع گورنمنٹ ITI کالج منتقل کیا گیا تو ہرگز خاموش نہیں رہیں گے ۔ کانگریس پارٹی حلقہ انچارج سبھاش ریڈی نے انتباہ دیا ۔ انہوں نے ITI کا اپنے قائیدن کے ساتھ معائنہ کیا اور صرف ایک ہی کورس میں داخلہ دینے کو غلط بتایا ۔ ITI کو کسی دوسرے علاقہ کو اگر منتقل کیا گیا تو بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کرنے کا انتباہ دیا ۔ انہوں نے آر ڈی او رمیش راتھوڑ سے فون میں بات کرتے ہوئے واقف کروایا اور ITI عملہ کو تنخواہیں جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ واضح رہے کہ مستقر کا گورنمنٹ ITI کالج برائے نام چلایا جارہا ہے ۔ نہ کوئی کورس متعارف کیا جارہا ہے اور نہ کوئی سہولت دی جارہی ہے ۔ جب بھی کالج کا رخ کریں تو پرنسپال حاضر ہی نہیں رہتے ۔ فنی تعلیم کے نام پر طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے ۔ جبکہ حکومت نے نوجوان کو روزگار سے مربوط کرنے کی غرض سے فنی تعلیم کا انتظام کیا ہے ۔ لیکن یہاں کی ITI میں ایسا کچھ ماحول نہیں ہے کہ فنی تعلیم سے آراستہ ہوسکیں ۔ اس موقع پر جناردھن ریڈی نرسمہلو ، سرینواس ریڈی ، محمد یونس، محمد حفیظ ، محمد مسعود اور دوسرے موجود تھے ۔