نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں جمنا ندی کی آبی سطح اتوار کو ایک بار پھر خطرے کے نشان سے اوپر چلی گئی جس کے بعد انتظامیہ نے نشیبی علاقوں کو خالی کرنے کا اعلان کیا ہے۔اتوار کی شام 4 بجے یمنا کی پانی کی سطح 206.31 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے کئی حصوں میں شدید بارش کے بعد ہتھینی کنڈ بیراج سے پانی چھوڑنے سے جمنا کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے۔یمنا کی پانی کی سطح پچھلے کچھ دنوں سے 205.33 میٹر کے خطرے کے نشان کے آس پاس تھی۔ 13 جولائی کو یہ ریکارڈ 208.66 میٹر تک پہنچ گیا۔