صنعا: یمن کی فیول پورٹ راس عیسیٰ پر جمعرات کو امریکی فضائی حملے میں 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔اس نے کہا کہ متاثرین بندرگاہ کے مزدور اور ملازم تھے۔ سیول ڈیفنس اور بچاؤٹیمیں راس عیسی میں آگ بجھانے اور زخمیوں کو اسپتال لے جانے کے کام میں مصروف ہیں۔ یو ایس سنٹرل کمانڈ نے کہا تھا کہ اس نے حملہ کیا اور تباہ کردیا تاکہ اس ایندھن کے ذریعہ کو ختم کیا جاسکے اور حوثیوں کی معاشی طاقت کے ذریعہ کو کم کیا جاسکے۔یمنی مقامی حکومت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بندرگاہ پر پانچ سے زائد حملہ ہوئے اور اسے جزوی طور پر تباہ کر دیا گیا۔ مارچ کے وسط میں، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فوج کو حوثیوں کے خلاف ’فیصلہ کن اور طاقتور فوجی کارروائی‘ کرنے کا حکم دیا، جب حوثیوں نے غزہ کو امداد دینے پر اسرائیل کی ناکہ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے منصوبہ کا اعلان کیا۔