صنعا ، 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے ایران کی حمایت والے حوثی باغیوں نے چہارشنبہ کو دھمکی دی کہ وہ متحدہ عرب امارات میں درجنوں ٹارگٹس پر حملہ کرسکتے ہیں، جن میں دبئی اور ابوظہبی شامل ہیں۔ حوثی ملٹری ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ ساعری نے کہا کہ یو اے ای کے ٹارگٹس کو کسی بھی وقت نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ امارات سعودیہ زیرقیادت اتحاد کا حصہ ہے۔
