یمنی باغیوں کے حملہ میں طیارہ کو آگ لگ گئی

   

صنعا: یمن کے حوثی باغیوں نے بم سے لدے ڈرون استعمال کرتے ہوئے ایک سعودی ایرپورٹ کو گذشتہ روز نشانہ بنایا جس کے سبب ایک پاسنجر طیارہ کو آگ لگ گئی۔ سرکاری میڈیا نے یہ بات بتائی۔ ایک حوثی ترجمان نے کہا کہ یمن کے مسلسل محاصرہ اور لگاتار فضائی بمباری کے جواب میں یہ حملہ کیا گیا۔ باغیوں نے اس حملہ میں چار ڈرون استعمال کئے۔