قاہرہ ۔ 16 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سوڈانی عہدیداروں نے کہا ہے کہ یمن میں لڑائی کے دوران باغیوں کے حملہ میں 6 نیم فوجی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوڈانی سریعی اعانت فورس کے زیر کنٹرول سعودی ۔ یمن سرحد پر ایک ٹھکانے پر حملہ کیا گیا تھا ۔ یمن میں اپوزیشن حوثی اتحاد کے خلاف سعودی عرب کی فوجی کارروائیوں کے ایک حصہ کے طور پر سوڈانی فورسیس کو یمن میں تعینات کیا گیا تھا ۔
