یمنی باغی بحری جہاز اور عملہ آزاد کریں، سکیورٹی کونسل

   

نیویارک۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے یمنی باغیوں پر زور دیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کا بحری جہاز اور اس میں سوار عملے کو فوری طور پر چھوڑ دیں۔ حوثی باغیوں نے گزشتہ ماہ اس بحری جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا، جس کے بعد کشیدگی میں اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔ سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ یہ بحری جہاز دراصل ایک فیلڈ ہسپتال کے قیام کے لیے یمنی پانیوں میں روانہ کیا گیا تھا، جسے ایران نواز باغیوں نے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ تاہم حوثی باغیوں نے ایسی تصاویر جاری کی ہیں، جن میں اس بحری جہاز میں فوجی سازوسامان دیکھا جا سکتا ہے۔