واشنگٹن ۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی فوجی اتحاد اور ایران نواز یمنی باغیوں کو کشیدگی میں کمی کی کوشش کرنا چاہیے۔ گزشتہ روز یمن کی ایک جیل پر حملہ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر بلنکن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یمنی تنازعہ عام شہریوں کے لیے بحران کا باعث بن رہا ہے۔ سعودی فوجی اتحاد 2015 سے یمنی باغیوں کے خلاف فعال ہے، جس کے نتیجے میں یمن میں انسانی بحران کی صورتحال سنگین ہو چکی ہے۔