یمنی جنگ کے پانچ برس مکمل

   

جنیوا ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) یمن میں سعودی جنگی طیاروں نے حوثی باغیوں کے خلاف بمباری 26 مارچ 2015 کے روز شروع کی تھی۔ یوں یمنی جنگ کو شروع ہوئے آج پانچ برس ہو گئے ہیں۔ اس جنگ میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے بارہ ہزار شہری تھے۔ اقوام متحدہ کے مطابق یمن اس وقت کا بدترین انسانی المیہ ہے۔ کئی حلقے یمن میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام سعودی عسکری اتحاد اور حوثی باغیوں دونوں پر عائد کرتے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ سعودی افواج پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں سولہ متاثرین کی گواہیاں شامل ہیں۔