یمنی حوثیوں کا سعودی عرب سے پاکستان جانے والے مال بردار بحری جہاز پر میزائل حملہ

   

صنعا: یمن کی ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے منگل کو بحیرہ احمر میں مال بردار بحری جہاز پر میزائل حملے اور اسرائیل پر ڈرون سے حملہ کرنے کی کوشش کی ذمہ داری قبول کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی حوثیوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں بحری جہاز پر میزائل حملے کیے جبکہ اسرائیل کی جانب ڈرون حملے بھی کیے گئے۔اپنے بیان میں یمنی حوثیوں نے یہ بھی کہا کہ بحیرہ احمر میں ٹارگٹ کیا گیا بحری جہاز امریکا کا تھا جس کی شناخت ایم ایس سی یونائیٹڈ کے طور پر کی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی جنوبی اسرائیل میں متعدد فوجی اہداف کو بھی ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔