صنعاء : یمن کے صوبے تعز میں ایک دولہا کو شادی کی پہلی رات جیل میں گزارنا پڑی۔ مذکورہ شخص نے اپنی دلہن کو غسل خانہ میں بند کر دیا تھا جس پر اس نے چیخ پکار شروع کر دی۔ سکیورٹی اہل کاروں نے اْس ہوٹل پر چھاپا مارا جہاں یہ جوڑا مقیم تھا اور دولہا کو پکڑ کر تھانے لے گئے۔ یہ واقعہ التربہ کے علاقے میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق یمنی شہری کی یہ دوسری بیگم ہے جس کے ساتھ وہ ہنی مون کے لیے مذکورہ ہوٹل میں مقیم تھا۔ سیکورٹی اہل کار جب ہوٹل کے کمرے میں داخل ہوئے تو یمنی شہری گہری نیند میں سویا پڑا تھا جبکہ غسل خانے میں بند اس کی بیوی مدد کیلئے چلّا رہی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس انسپکٹر نے ہوٹل کے کمرے کی تنعشی لی تو دولہا کی الماری سے شراب کی ایک بوتل برآمد ہوئی۔