یمنی ساحل کے قریب حوثیوں کا تجارتی جہاز پر شدید حملہ

   

صنعاء ۔ 8 جولائی (ایجنسیز) برطانوی بحری تجارتی آپریشنز مرکز (UKMTO) کے مطابق منگل کے روز یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ سے تقریباً 51 سمندری میل مغرب میں ایک تجارتی جہاز کو پانچ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کو شدید نقصان پہنچا اور وہ اپنی حرکت کی مکمل صلاحیت کھو بیٹھا۔مرکز کا کہنا ہے کہ حملہ اب بھی جاری ہے جبکہ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔برطانوی سمندری سکیورٹی کمپنی “امبری” نے صبح کے وقت ایک رپورٹ میں بتایا کہ انہیں ایسی تصاویر موصول ہوئی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے باعث الحدیدہ بندرگاہ کے سیمنٹ سے بنے بعض پلیٹ فارم بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔امبری کا کہنا ہیکہ بارباڈوس کے پرچم بردار دو تجارتی جہاز بھی حملے کی زد میں آ کر متاثر ہوئے۔