یمنی شہرپر امریکی و برطانوی فضائیہ کے 11 حملے

   

صنعاء : یمنی حوثیوں کا کہنا ہے امریکہ اور برطانیہ نے مغربی الحدیدہ شہر پر آج صبح گیارہ بار حملے کیے ہیں۔ حوثیوںکے المصیرہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے السالف کے علاقے راس عیسی پر پانچ بار جبکہ الحدیدہ کے مرکز پر چھ بار حملے کیے ہیں۔الحدیدہ اپنی طویل ساحلی پٹی اور تین بدرگاہوں کے لحاظ سے یمن کا اہم شہر مانا جاتا ہے۔امریکی مرکزی کمان کا کہنا ہے کہ 19 فروری کو حوثیوں نے عدن کی بندرگاہ کی جانب رواں یونانی پرچم بردار امریکی بحری جہاز ایم وی سی چیمپیئن پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔ ایرانی نواز حوثیوں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے جواز میں اسرائیلی کمپنیوں سے وابستہ تجارتی بحری جہازوں پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے شروع کر رکھے ہیں۔