یمن ، مآرب اور شبوہ میں جھڑپیں جاری ، 125 جنگجو ہلاک

   

صنعا : یمنی فوج کے عمالقہ بریگیڈز نے شبوہ صوبے میں بیحان کی سمت پیش قدمی تیز کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق کارروائی کے دوران یمنی فوج نے عرب اتحاد کے طیاروں کی معاونت سے حوثی ملیشیا کو بھاری نقصان پہنچایا۔ یمنی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ یمنی فوج کی توپوں نے اور عرب اتحاد طیاروں نے حوثیوں کے ٹھکانوں اور مورچوں پر شدید بم باری اور گولہ باری کی،جس کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے 125جنگجو ہلاک ہوگئے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران میں مآرب میں حوثی ملیشیا کے خلاف 12 بڑی کارروائیاں کی گئیں،جن میں 5 فوجی گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔ شبوہ صوبے میں پیش قدمی کے دوران باغیوں کے خلاف 23 کارروائیاں کی گئیں۔