یمن : آگ نے بس کو زدمیں لے لیا، 34 مسافر زندہ جل گئے

   

Ferty9 Clinic

صنعاء، 6 نومبر (یو این آئی) یمن کے جنوبی صوبے ابین کی العرقوب شاہراہ پر مسافر بس اور فوکسی برانڈ کی ایک گاڑی میں ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 34 مسافر زندہ جل گئے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑیوں میں تصادم کے بعد مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی زد میں لے لیا۔ رپورٹس کے مطابق آگ کی شدت کے باعث مسافر باہر بھی نہ نکل سکے اور موت کی وادی میں پہنچ گئے ۔ اطلاعات ہیں کہ بس سعودی شہر جدہ سے مسافروں کو لے کر یمن جا رہی تھی۔ جب کہ 7 خوش قسمت مسافر ایک اسٹاپ پہلے اترگئے تھے ۔

کویت جانا اب اور بھی آسان
نئی ویزا سہولت متعارف
دبئی، 6 نومبر (یو این آئی) کویت نے باضابطہ طور پر اپنا نیا ڈیجیٹل اور جامع “وزٹ کویت” آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرادیا جس کے بعد دنیا بھر سے آنے والے مسافروں کے لیے ای ویزا کا حصول مزید آسان ہوگیا ہے ۔ اس حوالے سے گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق کویت نے اپنے نئے ڈیجیٹل پورٹل ‘وزٹ کویت’ کو باضابطہ طور پر فعال کردیا ہے ، جس کے ذریعہ دنیا بھر کے مسافر اب ای ویزا کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے ۔ سرکاری خبر رساں ادارے کونا کے مطابق یہ اقدام کویت ویژن 2035 کے تحت سیاحت کو فروغ دینے کی حکومتی حکمتِ عملی کا حصہ ہے ۔