یمن : امریکی ڈرون حملہ میں القاعدہ کا ٹاپ کمانڈر ہلاک

   

عدن ۔5 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن کے صوبہ البائدہ میں امریکی ڈرون حملہ میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا ایک ٹاپ کمانڈر مارا گیا۔ ایک سیکورٹی اہلکار نے یہ اطلاع دی۔سیکورٹی اہلکار نے شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ یمن کے صوبہ البائدہ میں جمعہ کو امریکی ڈرون کے حملے میں جمال بداوی نامی القاعدہ کا ایک اعلی کمانڈر مارا گیا۔ذرائع کے مطابق یہ حملہ جمال بداوی کو لے جارہے ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ القاعدہ کمانڈر جمال بداوی البائدہ میں القاعدہ کے مقبوضہ علاقے میں تنہا ہی کہیں جا رہا تھا۔یہ حملہ یمن کی خفیہ ایجنسیوں اور انسداد دہشت گردی امریکی حکام کے درمیان ایک اشتراک کے تحت کیا گیا۔قابل غور ہے کہ 2000 ء کے اکتوبر مہینے میں یمن کے عدن ہاربر میں ایندھن بھر رہے امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس کول پر ایک حملہ کیا گیا تھا جس میں امریکی بحریہ کے 17 میرین مارے گئے تھے اور اس حملہ میں بداوی کا اہم رول تھا۔