یمن: تعز میں بم دھماکے سے متعدد افراد ہلاک

   

صنعاء ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یمن کی جنوب مغربی گورنری تعز میں المخا کے شہر کے وسط میں موجود بازار میں گذشتہ شب ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم چھ افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔’العربیہ’ چینل کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت کیا گیا جب بازار میں صحافیوں کا ایک گروپ موجود تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے میں صحافیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ بم المخا اور عدن کے درمیان بس سروس کے اسٹیشن پر ایک کیفے کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ادھر سوموار کے روز مغربی تعز میں حوثیوں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقبنہ کے مقام پر ایک خاتون اپنے گھر کے سامنے جاںبحق ہوگئی۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ وجیہ احمد محمد اپنے گھر کے باہر کام کررہی تھی کہ اچانک ایک گولی اس کے سرمیں لگ گئی جس کے نتیجے میں موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔