یمن تنازعہ پر سعودی مذاکرات برطانیہ کی وجہ سے معطل

,

   

ریاض 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ برطانیہ جرمی ہنٹ نے کہاکہ وہ اتوار کے دن سعودی عرب کے انسانی حقوق کے مسائل بشمول صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بارے میں وزیر خارجہ سعودی عرب سے مذاکرات کریں گے۔ علاوہ ازیں انسانی حقوق کارکنوں کو سعودی عرب میں سزائے قید کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیر خارجہ سعودی عرب برائے مملکت عادل الجبیر اور صدر یمن عابد ربو منصور ہادی جو ریاض میں مقیم ہیں کے مذاکرات دھماکو حالات کا شکار یمنی شہر ہدیدہ کے بارے میں کمزور صلح نامہ ٹوٹنے کے قریب پہونچ گیا ہے۔ عادل الجبیر کے حالیہ مذاکرات انسانی حقوق میں اصلاحات اور تازہ ترین مسائل بشمول خشوگی اور خاتون انسانی حقوق کارکنوں کو سزائے قید کے بارے میں اہمیت رکھتے ہیں۔ وزیر خارجہ برطانیہ جیرمی ہنٹ نے اپنے ٹوئٹر پر تفصیلات کا انکشاف کئے بغیر تحریف کیا۔