یمن: جوائنٹ فورسز نے ایک ڈرون طیارہ مار گرایا

   

Ferty9 Clinic

صنعا 29 مارچ ( راست ) یمن میں جوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے کل ساحلی شہر الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا۔ یہ طیارہ جنوبی الحدیدہ میں الدریھی میں فائرنگ کرکے گرایا گیا جس کے بعد گذشتہ 8 روز میں الحدیدہ میں مار گرائے ڈرون طیاروں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ یمن کی جوائنٹ فورسز کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ ایک ڈرون طیارے کوحوثی ملیشیا کی طرف سے الدریھمی کی فضاء میں اڑایا جا رہا تھا۔ ڈرون طیارے کو دیکھتے ہی فورسز نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں طیارہ تباہ ہو کر زمین پرآگرا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ الحدیدہ میں حوثیوں کی طرف سے ڈرون طیاروں کی مسلسل پروازیں اقوام متحدہ کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔