یمن جیل حملے میں ملوث نہیں، سعودی فوجی اتحاد

   

ریاض ۔ اقوام متحدہ نے یمن کی ایک جیل پر فضائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس کارروائی میں ستر سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔ عالمی ادارے کے سربراہ کے مطابق فی الوقت تناؤ میں کمی کرنے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ شمال مغربی یمن میں واقع باغیوں کے گڑھ صعدہ میں میں کیے گئے حملے کی ذمہ داری سعودی عسکری اتحاد پر عائد کی گئی ہے۔ تاہم ریاض حکومت کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں عسکری اتحاد کا کوئی کردار نہیں ہے۔ سعودی عسکری اتحاد کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق یہ جیل اس کی ٹارگٹ لسٹ میں ہی شامل نہیں تھی۔