صنعاء : یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے بچوں کو باغیانہ جنگ میں جھوکنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں سکولوں کے کلاس رومز اور مساجد میں بھی بچوں کو فوجی تربیت دی جارہی ہے۔نو عمر بچوں کو اس کے باوجود حوثی فوج میں بھرتی کیا جارہے کہ ماہ اپریل میں اقوام متحدہ کے ساتھ ایک معاہدے کے نتیجے میں اس عمل کو روک دیا گیا تھا۔ والدین کو دباو میں لا کر اپنے بچوں کو حوثی فوج کا حصہ بنانے کے لیے کہا جاتا ہے۔بچوں کو فوجی بنانے کا انکشاف ایک ویڈیو سے سامنے آیا جس میں ایک سکول کی کلاس کے دوران ایک انسٹرکٹر بچوں کو اے کے 47 کلاشنکوف کے بارے میں لیکچر دیتے ہوئے اس کے مختلف پرزوں کے بارے میں سکھا رہا ہے۔ نیز یہ سکھا رہا کہ اسے لوڈ کیسے کرنا ہے اور گولی کیسے چلانی ہے۔