یمن: حوثی ملیشیا پر جیل میں قیدیوں پر تشدد کا الزام

   

صنعاء: یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے امورِ جیل خانہ جات کے انچارج عہدیددار پر صنعاء کی سنٹرل سکیورٹی جیل میں قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔یمنی کارکنان نے اس جیل میں حوثیوں کے تشدد کا شکار ہونے والے ایک قیدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔اس میں اس کی کمر پر تشدد کے نشانات دیکھے جاسکتے ہیں۔یمنی کارکنان کا کہنا ہیکہ ایران کی القدس فورس کے مقتول کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی برسی سے قبل حوثیوں نے قیدیوں پر تشدد کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔یمنی امور کے ایک ماہر براء الشیبان نے بتایا ہے کہ ’’ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کی رات سے قبل حوثیوں نے اپنے افسروں کو قیدیوں پر تشدد کی چھوٹ دیدی ہے۔ان میں ایک افسر مراد علی حسین ہے۔وہ حوثیوں کی قیدیوں سے متعلق امور کی ذمہ دار قومی کمیٹی کا نائب سربراہ ہے۔وہ سنٹرل سکیورٹی جیل میں قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔‘‘