ریاض 2 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کی عالمی سطح پر مسلمہ حکومت اور جنوبی علیحدگی پسندوں کے مابین منگل کو ایک معاہدہ ہوسکتا ہے جس کے تحت ملک میں جاری تصادم کی صورتحال ختم ہوسکتی ہے ۔ یمنی اور سعودی عہدیداروں نے یہ بات بتائی اور کہا کہ فریقین کے مابین اقتدار میں حصہ داری کا معاہدہ ہوسکتا ہے ۔ اس معاہدہ کے تحت حکومت جنوبی شہر عدن میں بحال ہوجائیگی اور علیحدگی پسندوں کو کئی وزارتیں سونپی جائیں گی ۔ یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے ٹوئیٹ کیا کہ ریاض معاہدہ پر منگل کو دستخط ہونے والے ہیں اور اس وقت سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اور یمن کے صدر موجود رہیں گے ۔
