یمن سے داغا گیا میزائل فضا میں تباہ کرنے اسرائیلی فوج کا دعویٰ

   

صنعاء : اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آج جمعے کو علی الصباح یمن کی سمت سے داغا جانے والا ایک میزائل فضا میں کامیابی کے ساتھ تباہ کر دیا۔ میزائل روکنے کے نتیجے میں دھماکا ہوا اور اس کے ٹکڑے زمین پر گرے ۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ وسطی اسرائیل کے متعدد علاقوں میں خطرے کے سائرنوں کے بجنے کی وجہ یمن سے داغا جانے والا میزئل تھا … زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کو فضائی دفاعی نظام ’’Arrow‘‘کی مدد سے روکا گیا۔ تل ابیب کی سمت راکٹوں کی بوچھار کی گئی جن کی آوازیں بیت المقدس تک سنی گئیں۔ ان میں کم از کم 2 راکٹوں کو روک لیا گیا۔اس سے قبل اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ اس کی فضائیہ نے 24 گھنٹے کے اندر لبنان میں حزب اللہ کے 220 اہداف پر بمباری کی۔ ان اہداف میں بنیادی ڈھانچے کے مقامات، لانچرز جہاں سے اسرائیل کی سمت راکٹ داغے جا چکے ہیں، حزب اللہ کے عناصر اور لبنان میں ان کے ہتھیاروں کے گودام شامل ہیں۔