نئی دہلی : 14ہندوستانی افراد جو سمندری علاقہ میں سرگرم رہتے ہیں اور جنھیں یمن میں حوثی باغیوں نے فبروری سے اپنی تحویل میں رکھا تھا ، رہائی کے بعد وطن واپس ہوچکے ہیں۔ جبوتی میں ہندوستانی سفارت خانے نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ لوگ اپنا جہاز خلیج عدن میں ڈوب جانے کے بعد یمن میں پھنس گئے تھے ۔ پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کے پاسپورٹس ، دیگر دستاویزات اور ساز و سامان گُم ہوگئے تھے ۔ اس دوران باغیوں نے انھیں پھانس لیاتھا۔