صنعاء۔12 مئی (سیاست ڈاٹ کام)یمنی حکومت کے دستے ملک کے جنوب میں فعال علیحدگی پسندوں کی طرف سے شروع کردہ مسلح بغاوت کے خاتمے کے لیے بڑی اور فیصلہ کن کارروائی کریں گے۔ یہ بات امریکہ میں یمن کے سفارت خانے کی طرف سے منگل کے روز ایک ٹویٹ میں کہی گئی۔ جنوبی یمن میں علیحدگی پسندوں نے جنوبی عبوری کونسل یا ایس ٹی سی کے نام سے اپنی ایک انتظامیہ بھی قائم کر رکھی ہے۔ اس کونسل نے 25 اپریل کو عدن اور چند دیگر جنوبی علاقوں میں اپنی حکومت اور خود اختیاری کا اعلان کر دیا تھا۔