یمن: مغویہ افراد کی ماؤں کی اقوام متحدہ سے اپیل

   

صنعاء مغویہ افراد کی ماؤں کی ایسوسی ایشن نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور ان کے خصوصی ایلچی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمنی جماعتوں پر دباؤ ڈالے کہ جن لوگوں نے خواتین اور بیماروں کو اغوا کیا ہے ان کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے۔مغویہ افراد کی ماؤں کی ایسوسی ایشن نے 725 عام شہریوں کے اغوا ہونے کی دستاویزات پیش کیں جن میں دو خواتین ، جبری طور پر لاپتہ ہونے کے 119 واقعات ، حوثی جیلوں میں قید ہونے والے اور بین الاقوامی حمایت یافتہ حکومت کی جیلوں میں زیرِ حراست چھ شہری بھی شامل تھے۔