یمن میں برسرپیکار جنگی گروہ قیدیوں کے تبادلے پر متفق

   

صنعاء : یمنی جنگ کے حریف مسلح دھڑے آپس میں قیدیوں کے تبادلے کی ایک ڈیل پر متفق ہو گئے ہیں۔ یہ پیش رفت اقوام متحدہ کی ثالثی میں سوئٹزرلینڈ میں جاری مذاکرات میں ہوئی۔ عالمی ادارے کے خصوصی مندوب مارٹن گرفتھس آج اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں اس معاہدے کی تفصیلات بتانے والے ہیں۔ حریف دھڑوں نے ایک ہزار قیدیوں کے تبادلے کی حامی بھری ہے، جن میں ان?س سعودی فوجی بھی شامل ہیں۔ یہ قدم اعتماد سازی کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ باقاعدہ امن مذاکرات جلد بحال ہو سکیں۔ سعودی عسکری اتحاد اور حوثی باغی قیدیوں کے تبادلے کی اس ڈیل کو حتمی شکل دینے کے لیے کافی عرصے سے کوششیں کر رہے تھے۔ قیدیوں کے تبادلے کی یہ اب تک کی سب سے بڑی ڈیل ہے۔