یمن میں دھماکہ سے پانچ ہلاک

   

Ferty9 Clinic

ماسکو، 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے صوبہ حضرموت میں ایک بم دھماکے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے اور 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ نیوز ایجنسی صبا نے مقامی لوگوں کے حوالے سے جمعرات کو یہ اطلاع دی ہے ۔ ایجنسی کے مطابق صوبہ کے شمالی علاقہ میں قومی شاہراہ پر دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا اور اس سے ایک بس کے ٹکرانے سے اس میں دھماکہ ہو گیا جس سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے اور 20 افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک ہے ۔