یمن میں ریاض معاہدے کے مکمل نفاذ پر امریکی ایلچی کا زور

   

صنعاء: امریکی ایلچی منڈوپ ٹم نے قیام امن کے لئے ہونے والے الریاض معاہدے کے مکمل نفاذ پر زور دیا ہے ۔یہ زور انہوں نے یمنی وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز یمن کے لیے امریکی مندوب ٹم لینڈرنگ نے ریاض معاہدے پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن یمن میں دیر پا قیام امن کے لیے الریاض معاہدے کے عملی نفاذ کا خواہاں ہے ۔یمنی وزیر اعظم معین عبدالملک سے ملاقات کے دوران انہوں نے مآرب پر حوثیوں کے حملوں کو فوری طور پر روکنے کے مطالبے کی تجدید کی اور تمام محاذوں پر حوثی حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ اس موقعے پریمن کے وزیر اعظم نے کہا کہ یمنی ایران کے اشاروں پر کام کرنے والے حوثی باغیوں کے جرائم اور ایران کی طرف سے براہ راست یمن کی سلامتی کے خطرات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پورا خطہ اس وقت حوثی ملیشیا کی جارحانہ کارروائیوں اور ایرانی ریشہ دوانیوں کا شکار ہے ۔انہوں نے حوثی ملیشیا کے حوالے سے ٹھوس موقف نہ اپنانے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ یمنی وزیراعظم نے کہا کہ سمندر میں پھنسا ایک تیل بردار جہاز اقوام متحدہ حوثیوں سے نہیں چھڑا سکی۔ ااقوام متحدہ اور حوثی باغی کئی سال سے مذاکرات کررہے ہیں مگرآج تک ان مذاکرات کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔