عدن، 17 نومبر (یواین آئی) یمن میں حکومت حمایت یافتہ سیکورٹی فورسز نے بحیرہ احمر کے ساحلی شہر ھدیدا میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سات حوثی باغیوں کو مار گرایا۔فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ہدیدا کے ضلع تھیاتہ میں فوجی اڈے میں ہفتہ کو دراندازی کی کوشش کرنے والے سات حوثی باغیوں کو مار گرایا۔
