صنعا۔ 13فروری(سیاست ڈاٹ کام) یمن کے حدیدہ بندرگاہی شہرمیں آج سعودی قیادت والے اتحادی افواج کے حملے میں کم از کم 8 ماہی گیرمارے گئے ۔ ایجنسی نے بتایا کہ یہ حملہ بندرگاہی شہر کو نشانہ بناکر کیا گیا اور اس کی زد میں آکر کم از کم 8 ماہی گیر ہلاک ہوگئے ۔یمن میں حوثی باغیوں اور سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی افواج کے درمیان گزشتہ چار سال سے جنگ جاری ہے اور اس کی وجہ سے تقریباً 20 لاکھ لوگ فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں ۔ اقوام متحدہ نے اسے دنیا کا بدترین انسانی بحران قرار دیا ہے ۔ان باغیوں کو ایرانی حکومت کی حمایت حاصل ہے اور صدر عبد ربہ منصور ہادی کی افواج کو سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج مدد کر رہی ہیں۔