یمن میں سکیورٹی فورسیس کیساتھ تصادم میں 20 باغی ہلاک

   

Ferty9 Clinic

عدن۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے جنوبی صوبہ الضالع میں منگل کو سرکاری سکیورٹی فورسز نے حوثی باغیوں کے دو حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 20 باغیوں کو ہلاک کر دیا ۔ حکومت کی طرف سے جاری آن لائن بیان کے مطابق حوثی باغیوں نے الضالع شمال میں ضلع قطبہ کے نزدیک فوجی ٹھکانوں میں دراندازی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دو حملے کیے تھے ، جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام کر دیا ۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہے تصادم میں 20 حوثی باغی مارے گئے اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔سکیورٹی فورسز نے بتایا کہ تصادم کے دوران قطبہ میں ایک حوثی کمانڈر ابو قاسم ایڈلی کو 12 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے ۔