یمن میں سیلاب سے دو بچوں کی موت

   

صنعا،5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے لگاتار ہونے والی موسلادھار بارش اور سیلاب سے دو بچوں کی موت ہو گئی ہے . یہ اطلاع مقامی میڈیا نے دی ہے ۔المسدر نیوز ویب سائٹ کے مطابق صوبہ اب کے ضلع السیانی میں ایک نو سالہ لڑکی سیلاب میں بہہ گئی، جبکہ ایک 14 سالہ لڑکی بھیڑ کو چراتے ہوئے سیلاب میں ڈوب گئی۔موسلادھار بارش اور سیلاب سے دو اضلاع کے کئی گاؤں کو نقصان پہنچا ہے ۔مقامی صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں مارب اور ثناء صوبوں میں سیلاب سے پانچ بچوں سمیت کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔یمن میں اقوام متحدہ کے دفتر کے مطابق اپریل کے وسط تک 13 صوبوں میں 21240 خاندان سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔دریں اثنا، یمن میں پیر کو کووڈ -19 کے دو نئے کیسز آنے سے کل مصدقہ کیسزکی تعداد 12 ہو گئی۔

یمن میں خودمختاری کا اعلان
خانہ جنگی میں مزید اضافہ
قاہرہ ۔5مئی ( سیاست ڈاٹ کام) علحدگی پسندوں کی جانب سے شمالی یمن میں خودمختار علاقہ قرار دیئے جانے کے بعد پہلے سے ہی مخدوش اس ملک میں خانہ جنگی کے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں ۔ ایک ایسے وقت جب ملک کو کورونا وائرس کی وباء کا سامنا ہے ،ایسے میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کی جانب سے یمن کے بندرگاہی شہر عدن کے علاقوں میں خودمختاری کے اعلان کے بعد آپسی تصادم کے خطرات میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے جو کہ پچھلے 6سال سے خانہ جنگی کے لپیٹ میں ہیں ۔ واضح رہے کہ خلیج کی ریاستوں نے 2014ء میں یہاں کی متحدہ حکومت کو حمایت دی تھی جس کے خلاف ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی برسرپیکار ہیں ۔