صنعا :یمن میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی ریلے میں ایک گاڑی کے بہہ جانے کے نتیجے میں خاتون اور ایک بچی جاں بحق ہو گئی۔ یہ واقعہ حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ علاقے جعاشن میں پیش آیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیلاب ایک گاڑی کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا جس میں کئی خواتین اور بچے سوار تھے۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیومیں گاڑی میں پھنسی خواتین اور بچے مدد کے لیے پکارتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیومنظر عام پر آنے کے بعد ڈرائیور کی غیر ذمے داری کے حوالے سے غم و غصے کی لہر دوڑا دی ،جس نے احتیاطی تقاضے پورے نہیں کیے۔