عمان : خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فلاح مبارک الحنجراف اور عرب پارلیمنٹ نے یمن میں عید الاضحی کے موقع پر ہونے والے معاہدہ جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس امر کی تصدیق یمنی فریقوں نے ملٹری کوآرڈی نیشن کمیٹی میں کی تھی۔اس ملٹری کمیٹی کا اجلاس اردن میں ہوا ہے۔ تاکہ یمن کے اندر اور باہر تمام فوجی کارروائیاں روکنے کے حوالے سے اپنی کمٹمنٹس کی تجدید کر سکیں۔ اس سلسلے میں اعتماد سازی کے ذریعے ہی مذاکرات کے لیے مناسب ماحول لازم تھا۔ تاکہ یمن میں انسانوں کو زندگی گذارنے کے لیے بہتر ماحول مل سکے۔جی سی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حنجراف اس جنگ بندی کے فیصلے تک پہنچنے کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے یمن کے لیے خصوصی ایلچی ہانز گرندبرگ کی تحسین کی ہے۔ کہ جنہوں نے جنگ بندی کے لیے کوششوں کو تقویت دی۔ انہی کی کوششوں کی بدولت سعودی عرب کی طرف سے مارچ 2021 میں کی گئی ابتدا کو آگے بڑھاتے ہوئے ماہ جون کے آغاز میں دو ماہ کے لیے اضافی جنگ بندی ممکن ہوئی تھی۔