دبئی ۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات نے پیر کو کہا کہ جنگ زدہ یمن سے وہ اپنی افواج کی تعداد میں کمی کررہا ہے اور اب وہ ’’پہلے فوج‘‘ کی حکمت عملی سے ہٹتے ہوئے ’’پہلے امن‘‘ کی حکمت عملی کی سمت بڑھ رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ایک سینئر عہدیدار نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’ہمارے سپاہیوں کی سطح میں حکمت عملی کی وجوہات کی بناء پر تخفیف کی جارہی ہے یہ سپاہی فی الحال یمن میں بحراحمر کے شہر حدیدہ میں تعینات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’فوج اول‘‘ کی حکمت عملی سے ’امن اول‘ کی حکمت عملی کی سمت بڑھنے کیلئے ہمیں بہت کچھ کرنا ہوگا۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ (اقدام) بھی اس (حکمت عملی) کا ہی ایک حصہ ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سپاہی یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کے زیرقیادت 40 عرب و مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کے تحت لڑائی میں مصروف ہے۔
