صنعاء:یمن کی اِب گورنری میں ایک شاہراہ عام پر ایک آئل ٹینکر کے الٹنے سے سڑک شہد کی طرح کے مادے سے بھر گئی۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس پر صارفین کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ صارفین اس واقعے کو اب پر مسلط حوثی ملیشیا کی غفلت اورلاپرواہی کا شاخسانہ قرار دیرہے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ ایندھن کی سپلائی کے لیے استعمال ہونیوالے ٹینکر پرشہد لاد کر لے جانا پرلے درجے کی غفلت ہے۔بہت سے مبصرین نے بغیرکسی تحقیق کییندھن کے لیے مخصوص ٹینک میں شہد کی منتقلی پر حیرت کا اظہار کیا!جبکہ دوسروں کا خیال تھا کہ یہ معاملہ حیران کن نہیں ہے، خاص طور پر چونکہ حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول علاقوں میں ایسا اکثرہوتا ہے۔یمن میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ایک راہگیر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہد کا ٹینک سڑک پر الٹ گیا۔انہوں نے اس واقعے کا ذمہ دار حوثیوں کو ٹھہرایا، جب کہ دیگر نے خطے میں شہد کے کچھ تاجروں کی جانب سے کیے جانے والے دھوکہ دہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ مائع گڑ تھا۔بعد میں پتہ چلا کہ فیول ٹینک دراصل تقریباً 100,000 لیٹر صنعتی گڑلے جا رہا تھا، جسے پھسلنے کا حادثہ پیش آیا۔