اقوام متحدہ۔/29 جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کی جمعہ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یمن میں گذشتہ ساڑھے پانچ سال کے دوران سرنگ دھماکوں، خودکش حملوں، لڑائیوں، شلباری اور فضائی حملوں میں کم سے کم 7,500بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیر گوئیٹرس نے کہا کہ یکم اپریل 2013 اور 31ڈسمبر 2018 کے درمیان بچوں کے تحفظ و حقوق کی خلاف ورزیوں کم سے کم11,779 واقعات میں یہ ہلاکتیں شامل ہیں۔ رپورٹ نے کہا کہ یہ اعداد مزید بھیانک اور کہیں زیادہ ہوسکتے ہیں کیونکہ یمن میں نگرانی دن بہ دن مشکل ہوتی جارہی ہے۔عالم عرب کے غریب ترین ملک یمن میں 2014 کے دوران گھمسان تصادم اس وقت شروع ہوا تھا جب حوثی باغیوں نے عبدربو منصور ہادی کی حکومت کا تختہ اُلٹ دیا تھا۔
