نیویارک۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ ملک یمن میں گزشتہ دو ماہ میں کم ازکم 47 بچے ہلاک اور مفلوج ہوئے۔ ہفتہ کے روز عالمی ادارہ برائے اطفال کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یمنی تنازعہ میں تشدد کی نئی لہر کا سب سے پہلا اور بڑا شکار بچے ہیں۔ اس ادارے کے مطابق 2015 سے جاری اس مسلح تنازعہ میں اب تک 10 ہزار سے زائد نابالغ ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب عالمی ادارہ برائے ترقیاتی پروگرامز نے نومبر میں بتایا تھا کہ یمن میں گزشتہ برس کے اختتام تک 3 لاکھ 70 ہزار افراد بھوک، تشدد، گندے پانی اور بیماریوں کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہوں گے۔