یمن میں 11 سالہ لڑکی پر تشدد کے بعد فروخت کردیاگیا

   

صنعاء : یمن میں ایک انسانیت سوز واقعہ نے عوام اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو ہلا کر رکھ دیا جس میں ایک 11 سالہ لڑکی کو اس کے والد اور اہل خانہ نے طویل عرصے تک گھریلو تشدد اور وحشیانہ سلوک کا نشانہ بنایا اور پھر ایک غیر معمولی واقعہ میں 200,000 یمنی ریال ( 140 ڈالر) میں ایک لونڈی کے طور پر بیچ دیا۔ تفصیلات کے مطابق، ملک کے مغرب میں واقع ریمہ گورنری سے 11 سالہ لڑکی، علا عبدہ ثابت کو اس کے والد اور سوتیلی ماں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے علاقہ کے ایک معمر شخص کو 200,000 ریال میں لونڈی کے طور پر فروخت کر دیا۔خریدنے کے بعد معمر شخص اور اس کے بچے بھی لڑکی پر تشدد کرتے رہے۔معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد لڑکی کے والد اور چچا کو مزید 10 لاکھ ریال ادا کیے گئے، اور جعلسازی سے لڑکی کی عمر 19 سال کر کے نکاح کی دستاویز بنائی گئی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ 18 فروری کو پیش آیا تھا۔