صنعاء : وسطی یمن میں البیضاء گورنری کے شہر رداع میں ’قرن الاسد‘ ڈیم میں ہفتے کے روز دو کم سن حقیقی بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ دو بچوں کے ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب یمنی عوام اس سے دو دن قبل صنعا میں ایک ڈیم میں بچی کے ڈوبنے کے واقعے پر صدمے سے دوچار تھی۔ گذشتہ روز پیش آنے والے حادثے میں سات بچوں کو بچا لیا گیا۔میڈیا ذرائع اور یمنی کارکنوں نے بتایا کہ شہری خالد محمد الجہرانی کے دو بیٹے رضوان اور یوسف اور دو دیگر رشتہ داروں کو البیضاء گورنری کے العریش ڈاریکٹوریٹ میں موجود ’قرن الاسد‘ ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔