صنعا: یمن پر اسرائیلی بمباری کے دوران عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ تیدروس ادھانوم بال بال بچ گئے۔اسرائیلی فضائیہ کے 100 طیاروں نے آج یمنی دارالحکومت صنعا پر حملے کیے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ بمباری کے دوران صنعا ائیرپورٹ پر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کی روانگی سے قبل ہی صنعا ائیرپورٹ فضائی بمباری کی زد میں آگیا۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ حملے میں ائیر پورٹ کا رن وے، ائیر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور ڈیپارچر لاؤنج تباہ ہوگئے۔