یمن پر عائد پابندیوں کی مدت میں توسیع

   

Ferty9 Clinic

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن پر عائد پابندیوں کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز برطانیہ کی طرف سے پیش کردہ ایک قرارداد کو منظور کیا گیا، جس کی تیرہ ملکوں نے حمایت کی تاہم چین اور روس نے اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔ یمن پر اب پابندیاں آئندہ برس فروری تک لاگو رہیں گی۔ اس پیش رفت سے قبل سلامتی کونسل میں روسی اور برطانوی وفود کے مابین مذاکرات جاری رہے، جن میں روس نے اس بات کو باور کرایا کہ اگر قرارداد کے مسودے میں کسی بھی طرح الزام ایران پر عائد کیا گیا، تو اسے روس ویٹو کر دے گا۔