یمن کو غذائی امداد سڑجانے کا اندیشہ

   

صنعا ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے آج کہا کہ یمن کے شہریوں کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت غذائی اجناس بطور امداد روانہ کئے گئے تھے اور انہیں ذخیرہ کردیا گیا۔ اندیشہ ہیکہ 3.7 ملین افراد کو ہر ماہ غذائی امداد کی ضرورت ہے لیکن غذائی امداد کے ذخیرہ کرنے سے ان کے سڑ جانے کا اندیشہ ہے۔