یمن کی جنگ میں امریکہ سعودی عرب کے ساتھ 

,

   

واشنگٹن : امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے کانگریس کی جانب سے یمن جنگ میں سعودی عرب کی حمایت کے خاتمہ کے لئے منظور کی گئی قرار داد مسترد کردیا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارہ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے قرارادا کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرار داد غیر ضرور ی اور میرے آئینی اختیارات کو کمزور کرنے کی کوشش ہے ۔

واضح رہے کہ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کانگریس کے قرار داد نامنظور کردیا۔ اس سے قبل امریکی صدر نے میکیسکو کی سرحد پردیوار کی تعمیر سے متعلق نافذ ایمر جنسی کے خلاف منظور کی گئی قرار داا مسترد کی تھی ۔ امریکی صدر کے اس اقدام سے انٹر نیشنل ریسکیو کمیٹی کے صدر ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا کہ یمن میں ایک کروڑ افراد قحط کا شکار ہیں وہاں ایک ہفتہ میں سو سے زائد شہری مرتے ہیں ۔ اور اکثر افراد اپنے گھروں میں ہی حملہ کانشانہ بنتے ہیں ۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت او رحوثیوں کے درمیان خونی جنگ میں امریکہ کا تعاون کئی وجوہات کی بنیاد پر ضروری ہے جن میں اتحادی ممالک میں مقیم ۸۰؍ ہزار سے زائد امریکی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ یہ ممالک یمن سے حوثیوں کے حملے کا نشانہ بنتے ہیں ۔