واشنگٹن ۔ امریکہ نے کہا ہے کہ یمن میں خانہ جنگی نہ تھمنے کی ذمہ داری ایران نواز حوثی باغیوں پر عائد ہوتی ہے۔ واشنگٹن حکومت کے مطابق سیز فائر کی ناکامی کی وجہ حوثیوں کی طرف سے مناسب اقدامات نہ کرنا ہے، جس کی وجہ سے تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ یہ باغی سات سالہ اس تنازعہ کو ختم کرنے اور قیام امن کی خاطر معنی خیز مذاکرات کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اقتدار سنبھالنے کے بعد یمن میں قیام امن کو اپنی اہم ترجیحات میں شامل کیا تھا۔
